cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
VISکی طرف سے ای ایف یولائف اشورنس لمیٹیڈ کی IFS درجہ بندی کی دوبارہ تصدیق
Image

لاہور، 6 مارچ، 2025: VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ (EFUL) کی انشورر فنانشل اسٹراسٹرینتھ (انشورر مالی مضبوطی) کی درجہ بندی کی AA++ (IFS) کے طور پر دوبارہ تصدیق کردی ہے۔ یہ درجہ بندی بیمہ دار کی ضروریات اور معاہدی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کی مضبوط صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ رسک فیکٹرز نہایت کم ہیں، اور کسی منفی کاروبار اور معاشی عوامل کا اثر ہونے کا امکان بہت ہی مختصر ہے۔ تفویض کردہ درجہ بندی کا زاویہ نگاہ "مستحکم" ہے۔ سابقہ درجہ بندی پر عمل کا اعلان 29 دسمبر 2023 کو کیا گیا تھا۔

ای ایف یو لائف کو تفویض کردہ یہ درجہ بندی نجی بیمہ کی انڈسٹری میں کمپنی کی مارکیٹ میں نمایاں حیثیت کو زیر غور رکھ کر دی گئی ہے۔ مجموعی بنیاد پر، پبلک سیکٹر کو شامل کرکے، مارکیٹ میں کمپنی کا حصہ 10.5 فیصد رہا (کیلنڈر سال 2023 کے 9 مہینے : 9.16 فیصد)۔ یہ درجہ بندی پاکستان کے سب سے بڑے بیمہ ادارے میں شامل ای ایف یو گروپ کے مضبوط اسپانسر شپ کے پروفائل سے اعانت کی بنیاد پر بھی ہے اور کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ کے معیار اور استحکام پر بھی غور کرتی ہے۔ کمپنی نے حصول کے ذریعے اور اسکے ساتھ ہی ای ایف یو ہیلتھ انشورنس لمیٹید کے انضمام سے اپنے آپریشنل دائرہ کو پھیلایا ہے ۔ حکمت عملی پر مشتمل اس انضمام کا مقصد نہ صرف ای ایف یو لائف کی مارکیٹ حیثیت کو مضبوط کرنا ہے بلکہ اپنی صحت کے بیمہ پروڈکٹ کے پیشکشوں کو بھی بڑھانا ہے، تاکہ مارکیٹ تک اضافہ شدہ رسائی اور آپریشنل تعاونی عمل کے ذریعے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو بہتر سے بہتر قدر پیش کی جاسکے۔ اس کے علاوہ، ای ایف یو لائف ایک مستعد آڑاد کاروباری خطرے کا انتظام (ERM) کا عمل بھی رکھتی ہے جو آپریشن کے متعلقہ علاقوں میں مضبوط اور مستحکم خطرے کی شناخت ، تجزیے اور اختیارات کی ترقی کو یقینی بناتا ہے۔

مزید برآں، مالی خطرے کا تجزیہ بنیادی طور پر گروپ کاروبار کی کامیابی سے حاصل اوپری سطح پر نشوونما کے مثبت اثر کو واضح کرتا ہے۔ دستبرداری کے بہت زیادہ کلیمز کے باوجود، نچلی سطح کی کارکردگی کو قرضے کے ذرائع سے حاصل سرمایہ کاری کی آمدنی میں قابل قدر اضافہ سے مدد ملی کیونکہ مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو زیادہ تر انہیں کی طرف جھکا ہوا ہے۔ یہ درجہ بندی کمپنی کے اپنے خطرے کے برداشت کو قائم رکھنے کے لئے اصل اکاؤنٹ پر مناسب خطرے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشہور بین الاقوامی ری انشوررز کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ری انشورنس انتظامات پر بھی مشتمل ہے۔ اسکے علاوہ کلیمز کے مناسب سرمایہ تحفظ کے ساتھ ساتھ معقول فوری طور پر نقد میں منتقل ہونے دستیاب اثاثہ جات کے ساتھ، حصول اور سرمایہ کاری کے درجات کی سطحات اطمینان بخش رہیں۔ آگے بڑھتے ہوئے، بیمہ کاری کی کارکردگی میں بہتری، خاص طور پر پالیسی کی دستبرداریوں کو محدود رکھتے ہوئے اور انفرادی حصے میں کاروباری حجم کو اوپر لانا، درجہ بندی کے تناظر میں ضروری ہوگا۔