ای ایف یو لائف، پاکستان میں زندگی ، تکافل اور صحت بیمہ کی ایک نمایاں فراہم کنندہ ، کو گلوبل بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز کے موقع پر "انشورنس برانڈ آف دی ایئر پاکستان2024" کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ عالمی پہچان ، اپنے صارفین کی ضروریات کے مطابق وضع کردہ بیمہ حیات کے جامع حل فراہم کرنے میں فضلیت اور جدّت پسندی پر ای ایف یو لائف کی مضبوط توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ ایوارڈ پاکستان میں بیمہ خدمات تبدیل کرنے کے لئے ای ایف یو لائف کے عہد پر زور دیتا ہے۔ زندگی، صحت اور تکافل حلوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں، ذرائع ابلاغ کی مہمات اور بنیادی اقدامات کے ذریعے مالی منصوبہ بندی اور تحفظ کے لئے ضرورت پر کثیر آبادی کو تعلیم دینے میں، کمپنی آگے سے آگے رہی ہے۔
ہماری مالی منصوبہ بندی کے حل پورے پاکستان میں مختلف سماجی معاشی علاقوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تشکیل دئے گئے ہیں۔ کمپنی کے وسیع برانچ نیٹ ورک، بینکوں کے ساتھ حکمت عملی پر مشتمل شراکتیں، اور جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے، ہم چھوٹے سے چھوٹے شہروں اور قصبوں تک رسائی کرپاتے ہیں ۔ معیاری خدمات کی فراہمی کے وعدے کے ساتھ، ہم فخریہ طور پر ملک بھر میں دس ملین سے زائد افراد کو مالی تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
ایوارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے، جناب محمد علی احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر ، ای ایف یو لائف نے کہا، "یہ ایوارڈ، مختلف مالی منصبوبہ بندی کے حل فراہم کرنے کے لئے جو پاکستان میں ہر گھر کی جیب اور ضروریات پوری کرتے ہیں، مالی تحفظ اور ذاتی بہتری کے لئے ایک اہم ذریعے میں بیمہ کی شکل بدلنے کے لئے ہماری انتھک کوششوں کی ایک توثیق ہے۔ ہمارے ڈیجیٹل حل اور شراکتیں ہمیں تمام سماجی معاشی حصوں تک رسائی اور گہرائی فراہم کرتے ہیں"۔
انہوں نےمزید کہا، "یہ کامیابی ہماری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کی عکاسی کرتی ہے، جن کے جوش و جذبے نے لاکھوں پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ ہمارا ویژن لوگوں کو مالی تحفظ اور فلاح کے حل کے ساتھ طاقت ور بنانے کے لئے بالکل واضح ہے جو معیار زندگی میں حقیقی معنوں میں اضافہ کرتے ہیں"۔
ای ایف یو لائف اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کے ہر گھر انے کو انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کی سمت میں کام کررہا ہے، تاکہ ایک ایسا مستقبل تشکیل دیا جاسکے جہاں مالی تحفظ ہر فرد کی پہنچ میں ہو ۔