ای ایف یو لائف نے بیسٹ ڈومیسٹک لائف انشورنس کمپنی کے لئے
گلوبل بزنس آؤٹ لک ایوارڈ 2022 جیت لیا
ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، ملک میں بیمہ حیات فراہم کرنے والی ممتاز کمپنی کو گلوبل بزنس آؤٹ لک ایوارڈ 2022ء میں ''بیسٹ ڈومیسٹک لائف انشورر آف دی ایئر '' کے اعزار سے نوازا گیا۔ انڈسٹری کے لیڈر کی حیثیت سے، ای ایف یو لائف، ایک مضبوظ تکنیکی صلاحیت اور ڈینجٹلائزیشن کے موثر استعمال کے ساتھ، اپنے کاروباری طریقہ جات اور پروڈکٹ کی پیشکشوں میں نئی اختراعی جدّت پیش کرنے کی پابند ہے۔
یہ مسلسل دوسرا موقع ہے کہ ای ایف یو لائف کو گلوبل بزنس آؤٹ لک کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب طاہر جی ساچک، ای ایف یو لائف کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر اور مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا، ''بہ حیثیت ایک کمپنی، ہماری توجہ پاکستان میں جس حد تک بھی ممکن ہو زیادہ سے زیادہ گھروں کو مالی منصوبہ بندی کے حلوں کی ایک جامع رینج فراہم کرکے بیمہ تحفظ کے حصار کے تحت لانے پر مرکوز ہے جو قابل برداشت ہوں اور ہر فرد کی ضروریات کے مطابق ہوں ''۔
انہوں نے مزید کہا، ''اب جب کہ پاکستان میں، جب ڈیجٹلائزیشن پر توجہ سست رہی ہے، ای ایف یو لائف فعال طور پر مارکیٹ کے مختلف حصوں جیسے کہ تجارتی بینکوں، مائکرو فنانس ادارے، برانچ لیس بینکس، موبائل نیٹ ورک آپریٹرز اور مائکرو اسمال میڈیم انٹرپرئزز کے ذریعے نینو مائکرو مصنوعات پیش کرکے ڈیجیٹل ذرائع فعال طور پر استعمال کررہی ہے''۔
گلوبل بزنس آؤٹ لک ایوارڈ میں سال کے ''بیسٹ ڈومیسٹک لائف انشورر آف دی ایئر '' کے اعزار سے نوازے جانے سے، ای ایف یو لائف نے بیمہ حیات سے آگاہی کو پھیلانے کے لئے ماس میڈیا، دیہی تحریکوں اور مختلف کارپوریٹ اینٹٹیز کے ساتھ شراکت کے ذریعے کئی مہمات کا آغاز کیا ہے۔
گلوبل بزنس آؤٹ لک دنیا بھر میں کاروبار میں امتیاز کو تسلیم کرنے اور اس کا صلہ دینے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔ یہ تمام انڈسٹریوں میں کاروباروں میں قابل تعریف کام اور کاروباری لیڈرز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔