cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
ای ایف یو لائف نے ایشین منجمنٹ ایکسیلنس ایوارڈز 2025 کی جانب سے ''ایگزیکیوٹو آف دی ایئر'' اور ''ہیلتھ اینڈ ویلنس انیشی ایٹو آف دی ائیر'' جیت لیا
Image

ای ایف یو لائف، پاکستان میں زندگی اور صحت کی نمایاں بیمہ کار اور فیملی تکافل آپریٹر کو، شہرت یافتہ ایشین منجمنٹ ایکسلنس ایوارڈز 2025 کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ کمپنی نے لیڈرشپ اور فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے میں اپنے کردار کو قائم رکھنے پر، دو نمایاں عالمی اعزازات ''ایگزیکیوٹو آف دی ایئر'' اور ''ہیلتھ اینڈ ویلنس انیشی ایٹوآف دی ائیر'' حاصل کئے۔

''ایگزیکیوٹو آف دی ایئر'' ایوارڈ ای ایف یو لائف کی انشورنس صنعت کی جدیدیت، بہترین کارکردگی کے کلچر کو فروغ دینے اور کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اعتراف ہے۔ یہ اعزاز ای ایف یو لائف کے صارف پرمرکوز حلوں کی فراہمی کے عہد کو اور مضبوط کرتا ہے۔

''ہیلتھ اینڈ ویلنس انیشی ایٹو آف دی ائیر'' ایوارڈ، ای ایف یو لائف کے جامع فلاح و بہبود کے فروغ کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کا موثر ویلنس پروگرام 'ای ایف یو لائف ‘WIN مالی تحفظ کو جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ جوڑنے پر مرکوز ہے، تاکہ افراد کو زیادہ صحت مند اور محفوظ زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے۔

ایشین منجممنٹ ایکسیلنس ایوارڈز، پورے ایشیا میں کارپوریٹ لیڈرشپ، جدّت پسندی، اور کاروبای تبدیلی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کی عزت افزائی کرتے ہیں۔ ایوارڈز ان کمپنیوں کو تسلیم کرتے ہیں جو تصوراتی حکمت عملیوں، پُراثر اقدامات، اور بہتری کے لئے ایک مضبوط وعدے کے ذریعے انڈسٹری کی ترقی کو آگے بڑھاتی ہیں۔

ان ایوارڈز سے، ای ایف یو لائف، انشورنس انڈسٹری میں، پیش قدمی اور جامع بہتری کے ذریعے اس میں مسلسل بہتری لانے اور اپنے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ترقی میں بینچ مارک قائم کرنا جاری رکھے گی۔