ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، پاکستان میں حیات اور صحت کا بیمہ، اور فیملی تکافل فراہم کنندہ ممتاز کمپنی کو ، پروفیشنلز نیٹ ورک اینڈ ایتھییکل بزنس اپ ڈیٹ (ای بی یو) کے زیر اہتمام چودہویں کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی سمِٹ اینڈ ایوارڈز کی تقریب میں ، 'معاشرتی تاثّر' کی کیٹگری میں، 'سی ایس آرایوارڈ 2025' سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ آئی پی او، حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ شدہ ، پاکستان کا پہلا اور واحد رجسٹرڈ کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی ایوارڈ ہے۔
محترمہ امن حسین، مارکیٹنگ ہیڈ، ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ نے کمپنی کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ یہ ایوارڈ ملک میں معاشرتی فروغ اور اس کو قائم رکھنے کی اقدامات کی جانب کمپنی کی کاوشوں کی قدر افزائی کرتا ہے۔
ای ایف یو لائف صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ماحول کےمقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے اور ان میں اپنا حصہ ڈالنے میں سب سے آگے ہے اور اس معاشرے کے ساتھ جس میں وہ اپنے فرائض انجام دیتی ہے ایک مثبت تعلق استوار کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ای ایف یو لائف نے کئی مشہور غیر سرکاری تنظیموں سے ایک بہتر اور خوش حال پاکستان کےلئے ہاتھ سے ہاتھ ملایا ہے۔