ای ایف یو لائف نے کنزیومرز ڈیمانڈایوارڈ 2022 حاصل کرلیا
کراچی: ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، پاکستان میں نجی شعبے کی بیمہ حیات فراہم کرنے والی معروف کمپنی کو سولہویں کنزیومر چوائس ایوارڈ 2021-22 کے موقع پر، بہترین بیمہ حیات کمپنی کیلئے اعلیٰ درجے کے حامل ''کنزیومرز ڈیمانڈ ایوارڈ 2022'' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ جناب زین ابراہم، سینئر ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اور چیف آپریشنز آفیسر، ای ایف یو لائف نے کمپنی کی جانب سے یہ ایوار ڈ، تقریب کے مہمان خصوصی جناب اسد اللہ لارک، ایڈیشنل کلیکٹر، کسٹمز پاکستان سے وصول کیا۔
یہ مسلسل تیرہواں سال ہے کہ ای ایف یو لائف نے کنزیومر چوائس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ، کمپنی کے صارف تک مرکزی رسائی، اختراعی مصنوعات جو صارفین کے ارتقائی مراحل طے کرتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہوں اور جدید طریقہ جات جو کمپنی بہترین خدمات مہیّا کرنے کے لئے اختیار کرتی ہے، ان سب عوامل کی عکاسی کرتا ہے۔
کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش تنظیم ہے جو خریداروں کو تحفظ فراہم کرنے اوران کی آگاہی کے لئے 2000ء میں قائم کی گئی۔ اس کا مقصدصارفین کی ضروریات کو اعلیٰ تر ترجیح دینے کو یقینی بناتے ہوئے ان کے مفادات کا دفاع کرنا ہے۔