cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
ای ایف یو لائف کیلئے برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ52024-202 کا اعزاز
Image

ای ایف یو لائف اشوررنس لمیٹڈ، جو لائف، تکافل اور ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے، دی برانڈز فاؤنڈیشن کی جانب سے ''برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ 5202-2024'' سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ کمپنی کو بہترین لائف انشورنس کمپنی کے طور پر دیا گیا ہے۔ ای ایف یو لائف کو یہ اعزاز اب تک 13 مرتبہ حاصل ہو چکا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب میں ای ایف یو لائف کے سینئر مینیجر مارکیٹنگ جناب عمران مہدی نے یہ ایوارڈ مہمانِ خصوصی جناب سید مہدی شاہ (گورنر، گلگت بلتستان) اور جناب سعید غنی (صوبائی وزیر برائے بلدیات، سندھ) سے وصول کیا۔

برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ ایک منفرد اور اعلیٰ درجے کا اعزاز ہے جو موجودہ مارکیٹ پوزیشن اور کسٹمرز کی ترجیح کی بنیاد پر متعلقہ انڈسٹری میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے برانڈ کو دیا جاتا ہے۔

ہر سال، ہر کیٹیگری میں صرف ایک برانڈ کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے جو تمام انتخابی معیار پر پورا اترتا ہو۔ای ایف یو لائف اپنے برانڈ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُر عزم ہے اور پاکستان میں انشورنس کی رسائی بڑھانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ کمپنی اپنے وژن ''انشورنس ہر گھر میں '' کے تحت جامع اور قابل استطاعت مالی منصوبہ بندی کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔