ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، حیات، تکافل اور صحت کا بیمہ فراہم کرنے والی ایک نمایاں کمپنی کو برانڈز فاؤنڈیشن کی جانب سے "برانڈ آف دی ایئر ایورڈ " 2024 - 2023 بہترین لائف انشودنس کمپنی کے طور پر دیاگیا ہے۔ اس اعزاز سے کمپنی کو بارویں مرتبہ نوازا گیا ہے۔
جناب محمد عاطف خان، ریجنل منیجر، ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ نے گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر سے یہ اعزاز حاصل کیا۔
''برانڈ آف دی ایئر'' مارکیٹ کی موجودہ صورت حال اور صارف کی ترجیح پر منحصر اس صنعت میں چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے والے برانڈ کے لئے ایک مخصوص اور اعلیٰ پہچان کے طور پر جانا جاتا ہے۔
یہ اعزاز ہر سال ہر کیٹگری میں کسی ایک برانڈکو پیش کیا جاتا ہے جو اس کے انتخاب کے معیارات سے بالا تر ثابت ہوا ہو۔ کمپنی اپنے ویژن ''کوئی گھرغیر بیمہ شدہ نہ رہے'' کے مطابق، جامع اور قابل سہولت مالی منصوبہ بندی کے حل پیش کرکے، برانڈ کو قائم رکھنے کی پابند ہے اور پاکستان میں بیمے کی سرایت میں اضافہ کرنے کی جانب سرگرمی سے کام کررہی ہے۔