ای ایف یو لائف نے ''برانڈ آف دی ایر ایوارڈ 2022 ''حاصل کرلیا
ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، پاکستان میں نجی شعبے کی بیمہ حیات فراہم کرنے والی معروف کمپنی کو برانڈز فاؤنڈیشن کی طرف سے ''برانڈ آف دی ایر ایوارڈ 2022'' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کمپنی یہ اعزاز گیارہ مرتبہ حاصل کرچکی ہے۔ جناب محمد علی احمد، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔
''برانڈ آف دی ایر ایوارڈ '' مارکیٹ کی موجودہ صورت حال اور صارف کی ترجیح پر انڈسٹری میں چیمپئن کے طور پر تسلیم کئے جانے والے برانڈ کی ایک امتیازی اور خاص پہچان ہے۔ یہ اعزاز ہر سال ہر کیٹگری میں کسی ایک برانڈ کو حاصل ہوتا ہے جو انتخاب کے تمام معیار ات میں سب سے آگے رہا ہو۔
کمپنی نے برانڈ کو قائم رکھنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور پاکستان میں بیمے کی نفوذ کو بڑھانے کے لئے، جامع اور استطاعت کے مطابق مالی منصوبہ بندی کے حل فراہم کرکے، اپنے ویژن ''کوئی بھی گھر غیر بیمہ شدہ نہ رہے'' کے مطابق، مستعد طور پر کام کررہی ہے،