ای ایف یو لائف نے 'برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ 2021' جیت لیا
ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، ملک میں بیمہ حیات فراہم کرنے والی ممتاز کمپنی، کو برانڈز فاؤنڈیشن کی طرف سے بہترین بیمہ حیات کمپنی کے لئے 'برانڈ آف دی ایئر 2021' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کمپنی کو یہ خطاب ملنے کا اعزازدسویں مرتبہ حاصل ہوا ہے۔
'برانڈز آف دی ایئر'، موجودہ سال کی قائمہ اور کنزیومر ترجیح کی بنیاد پر اپنی انڈسٹری کے زمرے میں چیمپئن تسلیم کئے گئے برانڈ کی ایک منفرد اور اعلیٰ پہچان ہے۔ یہ ہر سال ہر زمرے میں صرف اسی واحد برانڈ کو عزت بخشتا ہے جو انتخاب کے معیار کے تمام پیمانوں پر پورا اترا ہو۔
ای ایف یو لائف پاکستان میں یونٹ لنکنگ تصور کی رہنما ہے اور VIS کی طرف سے انشورر فنانشل اسٹرینگتھ کی AA+ کی درجہ بندی (آؤٹ لک: مستحکم) کے ساتھ، پروڈکٹس، ٹیکنولوجی اور خدمات کی انقلابی اختراعات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔
کمپنی نے برانڈ کو قائم رکھنے اور لوگوں کی ان کی زندگی کے مختلف ادوار کے ذریعے گوناگوں ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع، قابل رسائی اور قابل برداشت بیمہ پلانز فراہم کرنے کا عہد کیا ہوا ہے۔