کراچی، پاکستان: ہم یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت مسرت محسوس کررہے ہیں کہ بائکیا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MOU)پر دستخط کردئے گئے ہیں، جو اس جدت پسند سروس فراہم کنندہ کے ساتھ ہماری شراکت دائری میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ تعاون ہمارے موجودہ منصوبوں پر استوار ہے اور جامع حل پیش کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔
ای ایف یو لائف WIN، ای ایف یو لائف کا ویل بی اِنگ (Wellbeing) برانڈ، صحت مند، خوش حال اور بھرپور زندگیاں گزارنے کے لئے صارفین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے وقف ہے۔ جب کہ ان کو ان کی کوششوں کے لئ ےانعامات بھی پیش کرتا ہے۔ بائیکیا، پاکستان میں سواری کی اور مختلف اشیاء کی ترسیل کی خدمات فراہم کرنےوالی نمایاں کمپنی پر روزمرہ کی نقل و حمل اور ترسیل کی ضروریات میں اسکی سہولت اور کارگزاری کے لئے ہزاروں افراد کا بھروسہ ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، محترمہ نیلوفر سہیل، جنرل منیجر، چینل اسٹریٹیجی اینڈ گروتھ سیگمینٹس، ای ایف یو لائف نے زور دیا کہ، "ہم بائکیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے کےخواہشمند ہیں۔ ان کی قابل بھروسہ خدمات ہمارے صارفین کو ان کی نقل و حمل کی ضروریات کے انتظام کے لئے ایک سہل اور موثر طریقہ پیش کرتے ہوئے، ای ایف یو لائف WIN پلیٹ فارم میں ایک بے جوڑ طور پر شامل ہونگی۔ یہ شراکت عملی اور قابل اعتماد پیشکشوں کے ذریعے صارف کی بہتری میں اضافہ کرنے کے لئے ہماری عہد اور عزم کی ایک مثال پیش کرتی ہے"۔
بائکیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد علی توفیق نے اس موقع پر کہا، "ہمیں تبدیلی کے اس سفر میں ای ایف یو لائف کے ساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے۔ ہماری نقل و حمل کی خدمت کا مقصد ای ایف یو لائف WIN صارفین کے لئے بہترین دستیاب وسائل تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے بے مثال سہولت اور کارکردگی پیش کرنا ہے"۔
ای ایف یو لائف میں، ہم ان ذرائع اور خدمات سے اپنے صارفین کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتے ہیں جن کی انہیں محفوظ اور خوش حال زندگیاں گزارنے کے لئے ضرورت ہے۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کے ترقی کے قابل برداشت اہداف (یو این سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ) سے ہماری ثابت قدم انتساب سے ہم آہنگ ہے، خاص طور سے ہدف 3 (اچھی صحت اور بہتری)، ہدف 8 (معقول روزگار اور معاشی نشوونما)، اور ہدف 9 (صنعت، جدت اور انفراسٹرکچر)۔ بائکیا کی خدمات کو یکجا کرکے، ہم ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ایک اور نمایاں قدم اٹھارہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ ہمارے صارفین بہترین دستیاب وسائل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ہم بائکیا کے ساتھ اس دلچسپ سفر کے آغاز کے لئے پرچوش ہیں اور اس کے ہمارے صارفین کی زندگیوں پر مثبت اثر کے منتظر ہیں۔