ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ، جو کہ پاکستان کی ایک ممتاز لائف اور ہیلتھ انشورر اور فیملی تکافل آپریٹر ہے، فخر کے ساتھ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں اپنے انفرادی لائف برانچز کو تکافل آپریشنز میں
مرحلہ وار تبدیلی کا اعلان کرتا ہے۔ یہ اقدام ِ عمل کمپنی کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جو شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی حل فراہم کرنے، اور ملک بھر میں تکافل کو مزید قابلِ رسائی بنانے پر مبنی ہے۔
یہ توسیع ای ایف یو لائف کے مالی شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے متنوع سماجی و اقتصادی طبقات کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ تکافل خدمات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ منتقلی افراد اور خاندانوں کو ایسے مالیاتی حل فراہم کرنے کی کوشش ہے جو اخلاقی مالی منصوبہ بندی اور تحفظ کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس پیشرفت سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے، ای ایف یو لائف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، جناب محمد علی احمد نے کہا ”خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے آپریشنز کو مرحلہ وار تکافل میں تبدیل کرنا انتہائی اہم قدم ہے جو پاکستان میں شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی سلوشنز کو قابلِ رسائی بنانیکیلئے ہمارے مشن کا حصہ ہے۔ یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اسٹریٹجک پالیسی سے ہم آہنگ ہے، جو ملک میں تکافل کے فروغ کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ ہم مالی شراکت داری کے حوالے سے اپنے عزم پر قائم ہیں اور عوام کو مستحکم اورقابلِ استطاعت شرعی مالیاتی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔“
ای ایف یو لائف اپنے وسیع برانچ نیٹ ورک اور جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی تمام عوام تک اپنی رسائی کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔