کراچی: ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، پاکستان کی اوّلین بیمہ حیات اور اور تکافل آپریٹر نے ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹیڈ کی رفاقت سے، جدید ترین حل فراہم کرنے کے لئے، پِنگ اپ، پاکستان میں ایک نمایاں ویلتھ ٹیک کمپنی کے ساتھ شراکت کی ہے۔ یہ شراکت داری ڈیجیٹل اور انکلوژو ایکوسسٹم کو وسیع کرنے کے لئے اور پاکستان کی مختلف ڈیجیٹل آبادی کی ارتقائی مراحل طے کرتی ہوئی ضروریات پر توجہ دینے کے لئے ای ایف یو لائف کے سفر میں ایک اور نمایاں سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔
ای ایف یو جنرل کے تعاون سے اس آغاز کی پیش قدمی کرتے ہوئے، ای ایف یو لائف کا مقصد جدّت پر مبنی مالی تحفظ کی مصنوعات پیش کرنا ہے جو معاشرے کے غیر مستحق طبقوں کی ضرورت پوری کرتی ہوں۔ یہ اشتراک خواتین سے متعلق سرطانوں اور سنگین بیماریاں کے خلاف تحفظ کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر خاص تاکید کے ساتھ، بشمول زندگی اور صحت کے خطرات کے لئے تحفظ کے، وضع کردہ حل فراہم کرنے پرمرکوز ہے۔ یہ آغاز ، پاکستان کی ڈیجیٹل اور غیر مستحق کمیونٹیوں کی منفرد ضروریات پر توجہ دینے اور مالی شمولیت کو پروان چڑھانے کے لئے ای ایف یو گروپ کے غیر متزلزل عہد کو ظاہر کرتا ہے ۔
یہ اقدام غیر مستحق طبقوں کی ضروریات پر توجہ دینے اور مالی شمولیت کو پروان چڑھانے کے لئے ہمارے عہد کو ظاہر کرتا ہے ، خصوصاً پاکستان بھر کی خواتین کے لئے۔ پِگ اپ کی ٹیکنولوجی پر مشتمل رسائی اور بیمے میں ای ایف یو کے تجربے پر گرفت رکھتے ہوئے، اس شراکت داری سے مالی شمولیت میں دیرینہ چیلنجوں پر توجہ دینےکی امید ہے۔
افتتاحی تقریبِ پر، جناب محمد علی احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہر ایک فرد کے لئے مالی تحفظ کی یقین دہانی کے لئے ہمارے ویژن پر قائم ، پاکستان میں مالی خواندگی اور تحفظ کو آگے بڑھانے میں ، ای ایف یو لائف ہمیشہ آگے سے آگے رہی ہے۔ اس شراکت کے ساتھ، ہم مالی شمولیت اور کلّی حلوں کی جانب ایک اور نمایاں قدم اٹھارہے ہیں۔ یہ منفرد عوامی مصنوعات پیش کرکے، ہمارا مقصد زندگیوں کی حفاظت کرنا، سرمایوں کی حفاظت کرنا، اور لوگوں کو خاص طور سے خواتین کو، اعتماد کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے
کرنے کے لئے بااختیار بناناہے "۔
جناب سید سلمان راشد، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ، ای ایف یو جنرل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "یہ شراکت پاکستان میں مالی تحفظ کے مستقبل کو نئی شکل دینے کے جانب ایک یادگار قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ای ایف یو جنرل کی قابل اعتماد مہارت اور پِنگ اپ کے اختراعی پلیٹ فارمز پر گرفت قائم کرکے، ہمارا مقصد قابل رسائی، قابل اعتماد اور جامع مالی حل فراہم کرکے عام لوگوں کو، خواتین کے اختیار پر خاص توجہ کے ساتھ، بااختیار بنانا ہے۔ اس چیز کا یقین دلانے کے لئے ہم اپنے وعدے پر ثابت قدم ہیں کہ غیر مستحق کمیونٹیاں جامع تحفظ تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں اور ہماری خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں"۔
جناب نصیر حسن، ڈائریکٹر پِنگ اپ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پِنگ اپ میں شمولیت اور رسائی پر خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہم ہر فرد کے لئے مالی تحفظ اور مالی اختیار کی تعمیر نو کرنے کے مشن پر ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مالی خواندگی نہ صرف ایک صلاحیت، بلکہ ایک محفوظ اور خوش حال معاشرہ بنانے کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ای ایف یو لائف اور ای ایف یو جنرل کے ساتھ شراکت کرکے، ہم کلّی مالی حل پیش کرنے کی جانب ایک نمایاں قدم اٹھا رہے ہیں جو دولت کے انتظام سے آگے جاسکتا ہے۔ وضع کردہ بیمہ مصنوعات متعارف کرکے، ہمارا مقصد ، ایک امید افزا اور محفوظ مستقبل بنانے کے لئے، مالی فیصلوں کو آسان بنانا، تحفظ فراہم کرنا اور لوگوں کو، خاص طور سے خواتین کو بااختیار بنانا ہے"۔
یہ آغاز اقوام متحدہ کے ترقی کے قابل برداشت اہداف ، خاص طور سے ہدف 3: اچھی صحت اور بہتری، ہدف 5: صنفی مساوات، اور ہدف 10: کم ہوتی ہوئی عدم مساوات سے بہت ہی زیادہ مربوط ہے، ۔
پِنگ اپ کے ساتھ یہ شراکت داری ملک میں مالی تحفظ کی تعمیر نو کے لئے عالمی جدّت کے ساتھ مقامی مہارت کو یکجا کرنے کے امکان کا نمونہ پیش کرتی ہے۔ دونوں ادارے کمیونٹی کے لئے بامعتی اور پُر اثر حل پیدا کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے خواشمند ہیں جو ان دیکھی مالی رکاوٹوں کے خوف کے بغیر لوگوں کو اور کمیونٹوں کو ترقی کی منازل طے کرنے کے قابل بنانے کے لئے، تحفظ کی فضا پروان چڑھانے کے عہد کو ظاہر کرتا ہے۔