ای ایف یو لائف کو سال 2021 کے لئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 25 چوٹی کی کمپنیوں میں تسلیم کیا گیا
کراچی: ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، پاکستان میں نجی بیمہ حیات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی کو ''سال 2021 کے لئے 25 چوٹی کی کمپنیوں '' میں تسلیم کیا گیا۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ ایف یو لائف کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تسلیم کی جانے والی کمپنیوں نے دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں کارپوریٹ گورننس، مالی کارکردگی کے مداروں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور حصص کنندہ کی قدر میں اضافہ کیا ہے۔
ہر سال، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پچیس نمایاں، مخصوص مقداریت کے معیار پر مبنی عوام الناس سے تجارت کرنے والی کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کرتا ہے جیسے کہ سود مندی کی شرحات، نسبتِ سیالیت، حصص کی تبدیل پذیری اور کارپوریٹ گورننس، ان عوامل میں سے چند جن کی بنیاد پر کمپنیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 25 چوٹی کی کمپنیوں کے ایوارڈ کا مقصد نہ صرف فہرست شدہ کمپنیوں کے اعلی کارکردگی کے معیار پر پورا اترنے کو تسلیم کرنا ہے بلکہ دیگر فہرست شدہ کمپنیوں کو ان پر عمل کرنے کے لئے ایک مثال اور بینچ مارک قائم کرنا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 25 چوٹی کی کمپنیوں کاایوارڈ تمام کمپنیوں کے اس پر عمل کرنے اور حاصل کرنے کے لئے ایک کسوٹی ہے۔ فہرست شدہ کمپنیاں جو یہ ایوارڈز جیتتی ہیں نہ صرف پاکستان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہیں بلکہ بین الاقوامی طور پربھی دیگر بہترین کارکردگی پیش کرنے والی کمپنیوں سے ان کا موازنہ کیا جاسکتا ہے۔