cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
ای ایف یو لائف نے ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (SAFA) ایوارڈ حاصل کرلیا
Image

ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، ملک میں تکافل، حیات اور صحت کا بیمہ فراہم کرنے والی معروف کمپنی، کو ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (SAFA) کی جانب سے 'بیمہ حیات' کے زمرے میں بہترین طور پر پیش کی جانے والی سالانہ رپورٹ 2023 کے لئے ’سر ر ٹیفکیٹ آف میرٹ'' سے نوازا گیا۔ جناب شاہد عباس، چیف فنانشل آفیسر اور سینئر ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر، ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ نے کمپنی کی جانب سے یہ اعزاز وصول کیا۔ اعزازات کی یہ تقریب حال ہی میں، 11 نومبر 2024ء کو ہوٹل سِنامن لیک سائڈ، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقد ہوئی تھی۔

یہ ایوارڈز جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیموں کی سالانہ رپورٹس میں شفافیت، احتساب اور گوورننس میں بہتری کی بنیاد پر دئے گئے۔

SAFA کا قیام جنوبی ایشیائی خطے میں اکاؤنٹینسی کے پیشے کی خدمت کے لئے اور اکاؤنٹینسی کی دنیا میں اس کا امتیاز قائم رکھنے کے لئے 1984 میں عمل میں آیا تھا۔ بین االاقوامی فیڈریشین برائے اکاؤنٹینسی (IFAC) نیٹ ورک پارٹنر کی حیثیت سے SAFA جنوبی ایشیائی ممالک میں جن میں بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں، نیشنل چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کی رکنیت رکھنے والے 3,75,000 سے زائد اکاؤنٹنٹس کی نمائندگی کرتی ہے۔