ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، جو پاکستان میں لائف، تکافل اور ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے والا ایک نمایاں ادارہ ہے، فخریہ اعلان کرتا ہے کہ اسے ISO 27001:2022 سرٹیفکیشن موصول ہوا ہے ۔ یہ ISO 27001:2022 کامیابی معلوماتی سیکیورٹی منیجمنٹ کے عمل میں اس کی مستقل وابستگی کا ایک سنگ میل ہے۔ یہ سند کمپنی کے اپنے معلوماتی مواد کے اثاثہ جات کی رازداری، سالمیت، اور دستیابی کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیمہ حیات کے سیکٹر میں برتری کے لئے ایک بینچ مارک قائم کرنے کے لئے خود کو وقف کرنے کی خصوصیت کو واضح کرتی ہے۔
ISO 27001:2022 کو عالمی سطح پر معلوماتی سیکیورٹی منیجمنٹ کے لئے گولڈ اسٹینڈرڈ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو ای ایف یو لائف کے حساس ڈیٹا کی حفاظت، صارف کے اعتماد میں اضافے ، اور آپریشنل خطرات کم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ کامیابی کمپنی کو لائف انشورنس انڈسٹری میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کرتی ہے، صارف کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دیتی ہے اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ کی توسیع کو ممکن بناتی ہے۔
ISO 27001:2022 کے سخت معیارات پر عمل کرتے ہوئے ، ای ایف یو لائف نہ صرف اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر محفوظ بناتی ہے بلکہ اپنے آپریشنز کو بھی اسٹریٹیجک اہداف کے مطابق ہم آہنگ بھی کرتی ہے، جس سے خطرات کے انتظام ، آپریشنل کارکردگی اور پائیدار ترقی کو فروغ ملتا ہے۔
یہ کامیابی ، ڈیجیٹل منتقلی اور کاروبار کے تسلسل پر، ای ایف یو لائف کے ارتکاز کی عکاسی کرتی ہے، آئندہ پیش آنے والے چیلجنوں کے خلاف لچک کا یقین دلانے کے ساتھ ساتھ اختراع اور تمام اسٹیک ہولڈڑز کے درمیان بھروسے کو بڑھاتے ہوئے، جو پاکستان میں معلومات کے تحفظ ور انتظامی سا لمیت کے لئے نئے معیارات قائم کرنے میں ای ایف یو لائف کے کردار کی تصدیق کرتا ہے۔ اور انتے، جو سیکیورحپنے معلوماتی مواد کے ا