کراچی: ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، پاکستان میں حیات، تکافل اور صحت بیمہ فراہم کرنے والی معروف کمپنی کو اٹھارویں کنزیومر چوائس ایوارڈ 2023-24 کے موقع پر" بہترین حیات و صحت بیمہ کمپنی "کے اعزاز سے نوازا گیا۔ جناب عظیم پیرانی، چیف آپریٹنگ آفیسر، ای ایف یو لائف نے کمپنی کی جانب سے یہ ایوار ڈ، تقریب کے مہمان خصوصی جناب سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر برائے ثقافت و سیاحت، حکومت سندھ سے وصول کیا۔
یہ مسلسل پندرہواں سال ہے کہ ای ایف یو لائف کوکنزیومر چوائس ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ یہ ایوارڈ، کمپنی کے صارف تک مرکزی رسائی، اختراعی مصنوعات جو صارفین کے ارتقائی مراحل طے کرتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہوں اور جدید طریقہ جات جو کمپنی بہترین خدمات مہیّا کرنے کے لئے اختیار کرتی ہے، ان سب عوامل کی عکاسی کرتا ہے۔
کمپنی حیات اور صحت، دونوں شعبوں میں اعلیٰ خٰدمات فراہم کرکے صارفین کی کلی مالی اور ذاتی صحت کی ضروریات پر توجہ دینے کے عہد پر قائم ہے۔
کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش تنظیم ہے جو صارفین کو تحفظ فراہم کرنے اوران کی آگاہی کے لئے 2000ء میں قائم کی گئی۔ اس کا مقصدصارفین کی ضروریات کو اعلیٰ تر ترجیح دینے کو یقینی بناتے ہوئے ان کے مفادات کا دفاع کرنا ہے۔