cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
EFU لائف نے کنزیومر چوائس ایوارڈ 2023 حاصل کیا۔
Image

ای ایف یو لائف نے کنزیومرز چوائس ایوارڈ 2023 حاصل کرلیا

کراچی: ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، پاکستان میں نجی شعبے کی بیمہ حیات فراہم کرنے والی معروف کمپنی کو سترہویں کنزیومر چوائس ایوارڈ 2022-23 کے موقع پر" بہترین بیمہ حیات کمپنی "کے اعزاز سے نوازا گیا۔ جناب مصطفیٰ اون والا،، سینئر ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر سیلز فورفس، ای ایف یو لائف نے کمپنی کی جانب سے یہ ایوار ڈ، تقریب کے مہمان خصوصی جناب کامران ٹیسوری، گورنر سندھ سے وصول کیا۔

یہ مسلسل چودہواں سال ہے کہ ای ایف یو لائف نے کنزیومر چوائس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ، کمپنی کے صارف تک مرکزی رسائی، اختراعی مصنوعات جو صارفین کے ارتقائی مراحل طے کرتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہوں اور جدید طریقہ جات جو کمپنی بہترین خدمات مہیّا کرنے کے لئے اختیار کرتی ہے، ان سب عوامل کی عکاسی کرتا ہے۔

کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش تنظیم ہے جو خریداروں کو تحفظ فراہم کرنے اوران کی آگاہی کے لئے 2000؁ء میں قائم کی گئی۔ اس کا مقصدصارفین کی ضروریات کو اعلیٰ تر ترجیح دینے کو یقینی بناتے ہوئے ان کے مفادات کا دفاع کرنا ہے۔