ای ایف یو لائف اور حفاظت ٹیکنولہجیز کے مابین ڈیجیٹل انشورنس تک رسائی بڑھانے کے لئے شراکت
ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، پاکستان میں نمایاں بیمہ حیات کمپنی اور حفاظت ٹیکنولوجیز، ایک امید افزا انشورٹیک نے پاکستان میں ڈیجیٹل انشورنس تک رسائی بڑھانے کے لئے اشتراک کیا ہے۔ اس کے آغاز کے لئے، حفاظت ٹیک دیگر کاروباروں کو آمدنی کے تسلسل کے منصوبے تقسیم کرنے کے قابل ہوگا جو بعد ازاں اس منفرد اور اضافی قدر کی پیشکش سے اپنے صارفین تک پہنچیں گے۔ اس کے بعد دونوں اداروں کا صارفین کی ضروریات اور خطرہ براداشت کرنے کی صلاحیت کے مطابق مزید پرکشش پروڈکٹس شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
ای ایف یو لائف کے آمدنی کے تسلسل کے منصوبے خاص طور پر کسی ناگہانی واقع کی صورت میں جیسے کہ پالیسی ہولڈر کو پیش آنے والا کوئی حادثہ، چوٹ، مستقل معذوری یا وفات، مالی بحران کے بوجھ سے زندگی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے جب روزی کمانے والا انتقال کرجائے یا معذور ہوجائے، تشکیل دئے گئے ہیں۔ اس کاروباری ماڈل اور اس طریقے میں خوبصورتی پنہاں ہے جس میں یہ منصوبہ صارف کے سفر میں منجمد کردیا گیا ہے۔
دستخط کی تقریب 22 نومبر 2022 ء کو ای ایف یو لائف کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں جناب علی رحمان، ڈائریکٹر حفاظت ٹیک، اورمحترمہ نیلوفر سہیل، ہیڈ آف چینل اسٹریٹجی اینڈ ایگزیکیوشن نے، دونوں اداروں کے دیگر نمائندوں کے ساتھ شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ نیلوفر سہیل نے فرمایا،
''حفاظت ٹیکنولوجیز جیسے انشورٹیکس کو پاکستانی مارکیٹ میں ظاہر ہونا اور صارفین کی خرید کے تحفظ کی ضروریات پوری کرنیکی کوشش کرنا بڑی حوصلہ افزاچیز ہے۔ پچھلے چند سالوں میں ای ایف یو لائف نے کثیر آبادی کو بیمہ تحفظ فراہم کرنے کے لئے کئی ایکو سسٹمز کے ساتھ انضمام کیا ہے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ حفاظت ٹیکنولوجیز کے ساتھ ہماری شراکت اس ہدف کی جانب بڑھنے والا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ اپنی پروڈکٹس کے ذریعے، اور اس ڈومین میں تجربے سے، ہم اپنے صارفین کی زندگیوں پر ایک تاثر پیدا کرنا چاہتے ہیں ''۔
جناب علی رحمان نے اس میں اضافہ کرتے ہوئے کہا، ''اختراعی سوچوں اور تصورات کی کشادگی کے لئے ویژن اور اعلیٰ قیادت کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بالکل وہی کشادگی اور رضامندی ہے جس کا مظاہرہ ای ایف یو لائف کی قیادت کی جانب سے کیا گیا ہے جب انہوں نے ہمارے ساتھ کام کرنے کے موقع کو خوش آمدید کہا۔ ہم مارکیٹ میں انڈسٹری کو واضح کرنے والی پروڈکٹس پیدا کرنے کے لئے ای ایف یو لائف کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں جو صارفین کو اس طریقے کو نئی شکل دینے میں مدد دیں گے جس طرح وہ انشورنس پر مبنی پرودکٹس کو دیکھتے ہیں ''َّ۔