''ای ایف یو لائف'' کی،اپنے ویلنس پروگرام کے لئے، ایک نمایاں سوِس ٹیک کمپنی ''dacadoo'' کے ساتھ شراکت داری
کراچی/پاکستان اور زیورچ/سوٹزرلینڈ – 16 مئی 2023ء:
ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، پاکستان کی نجی بیمہ حیات کی نمایاں کمپنی نے dacadoo، سوٹزرلینڈ میں قائم اور دنیا کی نمایاں ہیلتھ ٹیکس اور انشورٹیکس کمپنیوں میں سے ایک کے ساتھ اپنی ڈیجیٹل اور ہیلتھ اور ویلنس کے پروگرام کا آغاز کرنے کے لئے شراکت قائم کی ہے۔
ای ایف یو لائف کا dacadoo کا انتخاب کئی ڈیجیٹل ہیلتھ اور ویلنس ٹیکنولوجی فراہم کرنے والوں کے ایک سخت جانچ کے طریقے کا نتیجہ تھا۔ dacadoo ایک صارف دوست ڈیزائن، حساس مواد کے محفوظ انتظام، اور صارف کی بدلتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے حل کی پیمانہ سازی کرنے کی صلاحیت میں اعلیٰ درجے پر رہی۔ ان عوامل کے عنصر نے اس اعتماد کی مزید توثیق کی جو کئی عالمی انشوررز نے dacadoo پر کیا ہے اور ای ایف یو لائف کے لئے اسے ایک واضح انتخاب بنایا۔
dacadoo اپنے صارفین کو، بشمول ای ایف یو لائف، ڈیجیٹل تبدیلی میں مدد فراہم کرنے کے لئے اپنے ڈیجیٹل ہیلتھ انگیجمنٹ پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی سائنسی مواد کے تین سو ملین شخصی سالوں کے ذریعے خصوصی مہارت رکھتی ہے۔ dacadoo نے دنیا بھر میں بڑی بیمہ حیات اور بیمہ صحت کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی ہے اور صحت اور سلامتی کے انڈسٹری میں ڈیجیٹل انقلاب لارہی ہے۔ ایوارڈ یافتہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کئی مختلف علاقوں سے اصولوں کا مجموعہ حاصل کرتا ہے، بشمول جسمانی اور دماغی صحت کی پیمائش کے، جس کا نتیجہ مجموعی طور پر ایک صحت کا اسکور ثابت ہوتا ہے۔ dacadooکے پلیٹ فارم کو ذاتی اور صحت کے مواد کی حفاظت کرنے کے لئے سخت اقدامات کی مدد حاصل ہے۔
جناب طاہر جی ساچک، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا، ''ہمیں اپنے ویلنس پروگرام کے لئے dacadoo کی شکل میں ایک مضبوط ٹیکنالوجی شریک پاکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کی دو سو تیس ملین کی آبادی جن میں تیس سال سے کم ساٹھ فیصد افراد ہیں، ہم کو صحت اور سلامتی میں موجود خلا میں ایک نمایاں موقع فراہم کرتی ہے۔ان علاقوں میں dacadooکی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے، ہم اپنے صارفین کو غیر معمولی تجربہ پیش کرنے کے لئے اور ان کو نہ صرف مالی اہداف حاصل کرنے بلکہ ان کی سلامتی کے سفر میں ان کے معیار زندگی، اور ان کی جسمانی اور دماغی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے پر اعتماد ہیں ''
جناب پیٹر اونیمس، پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، dacadoo نے اضافہ کرتے ہوئے کہا، ''ہمیں پاکستان میں اپنے پہلے صارف ای ایف یو لائف کے ساتھ شریک ہونے پر خوشی ہورہی ہے اور ہمیں ان کے ڈیجیٹل ہیلتھ انگیجمنٹ پلیٹ فارمز کو ان کے صارفین میں کامیاب بنانے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لئے اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر فخر ہے۔ ای ایف یو لائف کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے، ہم اپنے خاص پلیٹ فارم میں نئی پرجوش خصوصیات متعارف کرارہے ہیں جو صارفین کے ویلنس کے تجربے میں اضافہ کریں گی۔ ہم اس کامیاب شرکت داری کو لے کر ایک طویل سلسلے کے خواہاں ہیں ''۔