cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
ای ایف یو لائف نے بہتر طرزِ زندگی کے لئے WIN کا آغاز کیا ہے
Image

ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، نجی سیکٹر میں لائف، تکافل اور صحت کا بیمہ فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی، اپنے سلامتی تجویز پروگرام، ای ایف یو لائف WIN کے آغٖاز کا اعلان کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔ یہ صحت مندی کے جُز کے آغاز کا ایک حصہ ہے اور یہ پروگرام ایک مربوط رسائی کے ذریعے لوگوں کو اپنی صحت اور مالی بہتری کو طاقتور بنانے کے لئے تشکیل دیاگیا ہے، جو بیمہ حیات کو ایک جامع فلاح پلیٹ فارم سے ملاتا ہے۔

ای ایف یو لائف WIN کلّی طور پر ایک تندرستی حل ہے جو تندرست زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ پالیسی ہولڈرز کو اپنی صحت فعال طور پر بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی بچتوں میں اضافہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تندرستی میں فعال طور پر شامل ہونے اور اپنی روزمرہ نشوونما پر نظر رکھتے ہوئے، پالیسی ہولڈرز انعامات اور بونس حاصل کرسکتے ہیں، جو بالآخر صحت کے بہتر نتائج پیش کرتے ہیں۔

پروگرام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب محمد علی احمد، چیف ایگزیکیوٹو آفیسر اور مینیجنگ ڈائریکٹر، ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ نے کہا، ''ای ایف یو لائف میں، ہم اپنے صارفین کو ایسے حل فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں جو روایتی بیمہ سے بعید ہوں۔ ای ایف یو لائفWIN سے ہم ایک ایسی تجویز متعارف کررہے ہیں جو صحت کو مالی منصوبہ بندی کے قلب سے مربوط کرتی ہے۔ یہ قدم ہمارے اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے پالیسی ہولڈرز کو صحت مند طور پر رہنے اور خوش تر زندگیاں گزارنے میں مدد دینے کے لئے، مالی تحفظ اور صحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ''۔

ای ایف یو لائف نے ایک مشہور سوئس ہیلتھ ٹیک کمپنی dacadoo کے ساتھ شراکت کی ہے، جو صحت کے پروگرام کو طاقتور بنانے کے لئے ایک عالمی ڈیجیٹل صحت کی شمولیت کا پروگرام ہے۔ سائنسی معلوماتی مواد کے تین سو ملین شخصی سالوں پر محیط، dacadoo پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کو حقیقی وقت میں اپنی صحت پر نظر رکھنے کا موقع دیتیہوئے، ذہن اور طرز زندگی کے تین کلیدی عوامل پر مبنی صحت اور سلامتی کی ڈیجیٹل تبدیلی کی مدد کرتا ہے۔

ای ایف یو لائف WIN جسمانی سرگرمی، غذائی معیار، جسمانی اور ذہنی صحت پر مبنی شخصی صحت کا اسکور فراہم کرتا ہے جو استعمال کرنے والوں کو اپنے طرز زندگی کے انتخابات کی نگرانی کرنے اور بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔ جتنا زیادہ پالیسی ہولڈرز اپنی صحت مندی کے

مقاصد میں سرگرم ہونگے، اتنے ہی زیادہ فوائد حاصل کرسکیں گے۔

جناب محمد علی احمد نے مزید کہا، '' ای ایف یو لائف WINمتعارف کرکے، ہم ایک انقلاب لانے کا آغاز کررہے ہیں جس پر لوگ اپنی زندگیاں گزارتے ہیں، ایک ایسا پلیٹ فارم پیش کرکے جو تبدیلی کی ترغیب دیتا ہے، خود میں ایک مثبت استحکام پیدا کرنے کو فروغ دیتا ہے، اور بالآخر بہتر سے بہتر کے لئے زندگیوں کو بدل دیتا ہے''۔

انشورنس صنعت میں ایک اہم قدم ہے جو WIN ای ایف یو لائف زندگی کی انشورنس کے ذریعے مجموعی طرز زندگی میں بہتری لانے کے لئے معیار قائم کرتا ہے۔