ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، زندگی، تکافل اور صحت کے بیمے کی ایک نمایاں فراہم کنندہ، اپنی نئی آسان پروڈکٹ رینج کے آغاز کا فخریہ اعلان کرتی ہے جو ، صارفین کے تمام طبقات کے لئے قا بل رسائی بناکر، خاص طور پر ان کے لئے جو سرمائے سے منسلک بیمہ پروڈکٹس کو پیچیدہ پاتےہیں، بیمے کے تجربے کو آسان بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔
آسان پروڈکٹ رینج کا آغاز ای ایف یو لائف کی پروڈکٹ کے ارتقاء کی حکمت عملی میں ایک کلیدی سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد صارفین کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے متبادل پیشکش فراہم کرنا ہے۔ بدلتی ہوئی ترجیحات ، سماجی معاشی حصوں، اور مالی خواندگی کے درجات پر توجہ د ے کر، یہ حکمت عملی مالیاتی دخول اور معاشی قوت کے یو این سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (ترقی کے قابل برداشت اہداف) کے ساتھہ ہم آہنگ میں ہے۔
ای ایف یو آسان بچت پلان اس رینج میں پہلی پیشکش جو ایک (منافع کے ساتھ) حصہ داری میں شریک پروڈکٹ، متحرک اور کثیر المقاصد حل ہے، جو ایک سیدھے سادے بیمے کے ساتھ مالی ترقی کا موقع دینا ہے۔ پالیسی ہولڈرز ای ایف یو لائف کے سالانہ منافع سے بونس کے ذریعے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کمپنی کی سیکیورٹی اور فائدے مند تچت کے موقع فراہم کرنےکے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔
"آسان پروڈکٹ رینج کے ساتھ ہمارا ہدف اپنے صارفین کے لئے بیمے کے تجربے کو سادہ اور بہتر بنانا ہے"۔ یہ بات جناب محمد علی احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف نے کہی، "ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے صارفین ایسی پروڈکٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں جو نہ صرف موثر ہوں بلکہ سمجھنے میں اور ان کا انتظام رکھنے میں بھی آسان ہوں۔ آسان رینج ، بہ آسانی سمجھ میں آنے والے بیمہ حل پیش کرکے جو تحفظ اور بچتوں کی ضرورتوں ، دونوں پر توجہ دیتے ہوں، اس ویژن کو عملی شکل دیتی ہے۔ یہ آغاز ہماری مالیاتی حلوں کی رینج کو وسیع کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے"۔
ای ایف یو لائف نئے اور صارف پر مرکوز حل فراہم کرنے میں قائدانہ کردار کرتا رہا ہے، مالیاتی تحفظ کو تمام طبقات تک رسائی کے لئے اپنے پورٹ فولیو میں قابل حصول اور قدر پر مبنی اختیارت استعمال کررہا ہے۔