cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
EFU لائف نے شمسی توانائی سے چلنے والے کمیونٹی واٹر ٹینک کا افتتاح کرنے کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہاتھ ملایا
Image

ای ایف یو لائف اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شمسی توانائی سے چلنے والے

کمیونٹی واٹر ٹینکس کا افتتاح

ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، ملک میں نجی سیکٹر میں، بیمہ زندگی فراہم کرنے والی ممتاز بیمہ کمپنی نے پاکستان میں غیر مستحق کمیونٹیوں کو مضبوط کرنے کے لئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت کی ہے۔ یہ طویل شراکت داری شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تین اقدامات، پانی، تعلیم اور ہنگامی امداد کے ذریعے، صاف پانی تک رسائی فراہم کرنے، معیاری تعلیم کے ذریعے نوجوان کو مضبوط بنانے اور قدرتی آفات پر غالب آنے کے لئے کوشاں ہے۔

یہ شراکت داری سندھ اور پنجاب میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر ٹینکس کی تنصیب سے مزید مضبوط ہورہی ہے۔ یہ واٹر ٹینکس چار ہزار سے زائد افراد کو پانی تک رسائی فراہم کرکے براہ راست فائدہ پہنچائیں گے۔

شمسی توانائی سے چلنے والے دو کمیونٹی واٹر ٹینکس میں سے ایک کا افتتاح کرنے کے لئے گاؤں تھانو بلاہ خان کیتھر، ضلع جامشورو میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی اعلیٰ انتظامیہ اورکمیونٹی کے مقامی لیڈروں نے شرکت کی۔


ای ایف یولائف کمپنی کے طور پر کمیونٹیوں کی بہتری کے لئے کئی سماجی بہبود کے پروجیکٹس پر فعال طور پر کام کررہی ہے۔