cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
ای ایف یو لائف نے 24/7 کسٹمر سروس سپورٹ متعارف کرادی
Image

ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈنے، جو پاکستان میں لائف، تکافل اور ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے والا ایک نمایاں ادارہ ہے، کسٹمر سروس کے معیار کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ای ایف یو لائف نے اپنی سروس کو مزید بہتر بنانے اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لیے 24/7 کال سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ اس کے صارفین کے لیے ایک غیر معمولی سہولت ثابت ہوگا۔

اس شراکت کے تحت، ای ایف یو لائف ، اپنی کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کے لئے سائیبرڈ کے ساتھ 24/7 کال سینٹر قائم کررہا ہے، جو انفرادی انشورنس، بینکاشورنس، کارپوریٹ بینیفٹس، انکلوژو انشورنس، اور ڈیجیٹل انشورنس سمیت، ای ایف یو لائف کے مختلف شعبہ جات کے لئے واحد رابطہ مرکز ہوگا۔

معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے، جناب محمد علی احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ نے کہا، "ہم نے ای ایف یو لائف میں، ہم اپنے صارفین کی بہتر خدمت کے لیے مسلسل جدت اور بہتری پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ تبدیلی نہ صرف سروس کے معیار کو بلند کرتی ہے بلکہ ہمیں ایک جدید اور مستقبل کی سوچ رکھنے والی کمپنی کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔ ہمارے صارفین اب کسی بھی وقت، کہیں سے بھی ہم پر بھروسہ کر سکتے ہیں، جو ان کے اطمینان اور طویل مدتی اعتماد کو یقینی بناتا ہے"۔

سائبرڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب شمعون حیدر نے کہا، ""ای ایف یو لائف کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ تعاون ہمیں اپنی کسٹمر سروس کی مہارت اور جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے ای ایف یو لائف کے کلائنٹس کو بے مثال سپورٹ فراہم کرنے کا موقع دے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری باہمی ترقی اور جدت کا باعث بنے گی"۔

یہ شراکت داری ای ایف یو لائف کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ جدید حلوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ لاگت میں بہتری اور کسٹمر سینٹرک سروسز کو اپنی اسٹریٹجک حکمت عملی کا حصہ بنا رہا ہے۔ اس اقدام سے کمپنی انشورنس انڈسٹری میں نئے معیارات قائم کرنے اور اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے میں کامیاب ہوگی۔