کراچی: ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، پاکستان کی اوّلین بیمہ حیات اور اور تکافل آپریٹر نے ، زندگی، صحت، اور شخصی حادثہ تکافل کے حلوں کے لئے خصوصی شریک بنتے ہوئے، وعدہ کے ساتھ حکمت عملی پر مشتمل شراکت داری کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ سنگ میل شراکت باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور صارف کے تجربے میں اضافہ کرنے اور وعدہ کے بڑھتے ہوئے صارف پر مبنی، اختراعی ، صارف پر مرکوز تکافل مصنوعات پیش کرنے کی جانب ایک نمایاں قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ شراکت وعدہ کے جدید، اندرونی طور پر فروغ پاتی ہوئی ٹیکنولوجی کوای ایف یو لائف کے انڈسٹری کے وسیع تجربے کو یکجا کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔ باہمی طور پر، دونوں اداروں کا مقصد طریقہ جات کو منظم کر اور پروڈکٹ کی ترسیل کو بہتر بناکر تکافل لینڈ اسکیپ کی تعمیر نو کرنا ہے۔ صارفین ایک مسلسل، شروع سے آخر تک ڈیجیٹل سفر سے فائدہ اٹھائیں گے جو کہ ان کی ضروریات کے مطابق وضع کئے گئے مالی تحفظ تک آسان رسائی یقینی بناتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب محمد علی احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف نے کہا، "ہمیں اس علامتی معاہدے میں وعدہ کے ساتھ ہاتھ ملانے میں خوشی محسوس ہورہی ہے، جو ای ایف یو لائف کو زندگی، صحت اور شخصی حادثہ تکافل حلوں کے لئے خصوصی شریک کے طور پر بنیاد ہے۔ یہ شراکت مسلسل اور جدید حلوں کے ذریعے صارف کے تجربے میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ، پاکستان کے ڈیجیٹل پہلے صارفین کے لئے وضع کردہ اختراعی مالی تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنے مشترکہ عہد کی عکاسی کرتا ہے"۔
وعدہ کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر جناب اسحاق کوٹھاوالا نے فرمایا، "ای ایف یو لائف سالہا سال کے اعتماد اور تجربے کی حامل ہے۔ صارف کی مارکیٹ کے لئے وعدہ کی ٹیکنولوجی اور ویژن کے ساتھ، میں واقعی محسوس کرتا ہوں کہ یہ شراکت ریٹیل تکافل خلا میں موجود وسیع صلاحیت کو غیر مقفل کرنے میں ایک پیشرفت ثابت ہوگی، جو ابھی تک بڑے پیمانے پر استعمال میں نہیں لائی گئی"۔
حکمت عملی پر مشتمل یہ اتحاد صارفین کی ضروریات کے ارتقائی مراحل تک اپنی رسائی پھیلانے اور ان پر توجہ دینے کے ای ایف یو لائف کے مشن میں ایک محوری سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اختراعی ٹیکنولوجی اور مشترکہ مہارت کے ارتباط سے، یہ شراکت نمایاں قدر قائم کرنے اور پاکستان میں تکافل لینڈ اسکیپ کی تعمیر نو کے لئے تیار ہے۔