بی او پی کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ز کو اپنی مرضی کے مطابق انشورنس او ر تکافل حل فراہم کرنے کے لیئ ای ایف یو لایفئ اور بینک آف پنجاب کی شراکت داری
بینک آف پنجاب کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کی ضرورت کے مطابق بیمہ اور تکافل کے حل فراہم کرنے کیلئے ای ایف یو لائف نے بینک آف پنجاب کے ساتھ بینکشورنس اور بینکاتکافل ایجنسی معاہدوں پر دستخط کئے۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک بڑا اقدام ہے جو غیر ریائشی پاکستانیوں اور ان رہائشی پاکستانیوں کے لئے جنہوں نے اپنے غیر ملکی اثاثے ظاہر کئے ہوئے ہوں، بینکنگ سولوشن فراہم کرتاہے۔ بینک آف پنجاب بینکنگ صنعت میں پہلا بینک ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے اور ڈیجیٹل طور پر چلانے کے لئے اس پروڈکٹ کے روایتی اور اسلامی دونوں متغیرات پیش کررہا ہے۔ بینک کی دیگر خدمات کے علاوہ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے صارفین پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، گھر کے لئے اور گاڑی کے لئے قرضے بھی لے سکتے ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ صارفین کی معیار زندگی کی پیشکش بڑھانے کے لئے، ای ایف یو لائف اور بینک آف پنجاب نے قدم اٹھایا ہے جس سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ صارفین اور ان کے پیاروں کے لئے ایک منفرد بیمہ حل پیش کیا جاسکے گا۔جس سے صارفین اپنی ضرورت کے مطابق، ناگہانی وفات کے واقعات، حادثاتی وفات اور مستقل مکمل معذوری سے منسلک مالی خطرات کم کرنے کے لئے، بیمہ/تکافل پلانز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارفین کے پاکستان میں رہائش پذیر اہل خانہ (شریک حیات اوراولاد) کی صحت کے خطرات کا بھی خیال رکھاجاسکتا ہے۔ پورا خاندان ایک حقیقی صحت کی دیکھ بھال کا فائدہ 24/7 حاصل کرسکتا ہے جو کووڈ کے ان دنوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔
اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے ای ایف یولائف ہیڈ آفس کراچی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جناب زاہد مصطفیٰ، گروپ چیف کسٹمر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ، بینک آف پنجاب؛ جناب محمد علی احمد، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر، ای یف یو لائف؛ جناب نوفل داؤد، گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ، بینک آف پنجاب؛ محترمہ نیلوفر سہیل، اسسٹنٹ جنرل منیجر اور ہیڈ آف چینل اسٹریٹجی اینڈ ایگزیکیوشن نے شرکت کی، اور دونوں اداروں کی طرف سے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب محمد علی احمد، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر، ای یف یو لائف نے کہا، ''ہم اس اقدام کے آغاز کرنے پر بینک آف پنجاب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ٹیکنولوجی پر مشتمل ان بیمہ حلوں کے آغاز سے، بینک آف پنجاب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ صارفین کی بہت ہی موثر طور پر خدمت کرنے کے قابل ہوگا۔ یہ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو آگے بڑھانے کے عمل میں بھی مزید اضافہ کرے گا۔ '' گروپ چیف کسٹمر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ جناب زاہد مصطفیٰ نے بینک کی ویژن کی مزید توثیق کرتے ہوئے کہا، ''بینک آف پنجاب بینکنگ صنعت میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھنے والا بینک ہے جس کی ملک بھر میں 661 شاخوں کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے اور جو قریب دو ملین صارفین پر مشتمل ہے۔ بیرون ملک پاکستانیو ں کی ضروریات کی نشاندہی کرنا اور انکو پورا کرنا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے جھنڈے تلے بینک آف پنجاب کا ایک بنیادی ہدف ہے۔ ''