خواتین کے اختیار اور مالی قوت کے لئے ای ایف یو لائف اور کشف فاؤنڈیشن کا اتحاد
''خوشحال مستقبل پلان'' کا تعارف
لاہور:
کشف فاؤنڈیشن، ایک اولین مائکروفنانس ادارے، نے ای ایف یو لائف، ایک نمایاں بیمہ حیات اور فیملی تکافل فراہم کرنے والی کمپنی، کے ساتھ ایک نئے پلان ''خوشحال مستقبل پلان'' کا آغاز کرنے کے لئے شراکت کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مائکرو فنانس پیشکش کے ساتھ ایک منفرد بیمہ پلان کے ذریعے مالی بحران سے نبٹنے کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔
خواتین کسی بھی سوسائٹی کے مائکرو اور میکرو، دونوں پہلوؤں کو شکل دینے میں ایک محور کا کردار رکھتی ہیں۔ معیشت اور سوسائٹی کے تمام دائروں میں خواتین کی فعال شرکت کے بغیر، پائیدار ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ خواتین کی شرکت کے لازمی حصے کو تسلیم کرتے ہوئے، یہ ضروری ہے کہ خواتین کو مالی فیصلے بہتر طور پر کرنے اور غیر یقینی حالات پر توجہ دینے کے قابل بنانے کے لئے مستقل نکتہ نظر کی روشنی میں، پروڈکٹس اور مالی خدمات ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جائیں۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے،کشف فاؤنڈیشن اور ای ایف یولائف کے اشتراک سے خوشحال مستقبل پلان کا آغاز کیا گیا ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے انشورنس کمشنر جناب عامر خان نے کہا، ''ہم خوشحال مستقبل پلان کا آغاز کرنے میں ان کے جدت پسندانہ اشتراک کے لئے کشف فاؤنڈیشن اور ای ایف یو لائف کو سراہتے ہیں۔ انڈسٹری میں یہ اپنی نوعیت کی منفرد پروڈکٹ ہے جس کو کافی غورو غوص کے بعد ایک مضبوط نکتہ نظر کے ساتھ ہدف شدہ مارکیٹ کی ضروریات پر توجہ دینے کے لئے اور زندگی کے ان دیکھے چیلنجز کے خلاف اس مجروح حصے کے لئے تحفظ یقینی بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ پروڈکٹ ملک میں خواتین کی مالی شرکت کو اور خواتین کے اختیار کو پروان چڑھانے کے ہمارے مشن سے ہم آہنگ ہے۔''
شراکت پر تبصرہ کرتے ہوئے، محترمہ روشانہ ظفر، مینیجنگ ڈائریکٹر، کشف فاؤنڈیشن نے کہا، ''ہم انقلابی خوشحال مستقبل پلان کے آغاز کا اعلان کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، جو خاص طور پر پاکستان میں کم آمدنی والی کمیونٹیز کی خواتین کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ کشف فاؤنڈیشن نے پچاس لاکھ سے زائد کاروباری خواتین کے ساتھ کام کیا ہے، جن کی قوت اورقابلیت کا کوئی جوڑ نہیں ہے۔ خوشحال مستقبل پلان خواتین کے لئے اور اگلی نسلوں کے لئے بہترین مستقبل کی ضامن ہے۔ یہ پلان کم آمدنی والے خاندانوں کی خواتین کو مالی اہداف قائم کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو کہ قابل حصول اور پُر اثر ہیں۔ اس پروڈکٹ کے ذریعے ہم پاکستان میں خواتین کے لئے ان کی زیادہ ہمہ گیر اور ایک مضبوط مالی لینڈ اسکیپ پیدا کرنے کی تگ و دو کرتے ہیں، تاکہ ان کو رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے اور طویل مدت مالی استحکام حاصل کرنے کا موقع ملے۔''
جناب محمدعلی احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف نے اس موقع پر مزید کہا، ''مجھے کشف فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے کہ ہم نے آپس میں مل کر پاکستان کی خواتین کے لئے ایک جدید مالی منصوبہ بندی کا حل پیش کیا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں، ای ایف یو لائف نے، ڈیجیٹل اور مشمولیت پر منحصر انشورنس کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے جدت پسندانہ نکتہ نظر کے ذریعے، آبادی کے غیر مستحق طبقوں کو اوپر لانے کے لئے مسلسل اپنے وعدے کو پورا کیا ہے اور اشتراکی اور جدید مالی حل متعارف کراکے کثیر آبادی کے لئے مواقع پیدا کئے۔ خوشحال مستقبل پلان آبادی کے مختلف طبقوں کے درمیان مسلسل بہتری کی تربیت کرنے کی اور ہماری قوم میں خواتین کے مالی خود مختاری کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔''
کشف فاؤنڈیشن اور ای ایف یو لائف کے درمیان یہ شراکت معاشرے میں خواتین کی مالی حالت میں مثبت تبدیلی لانے میں اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دونوں ادارے، اپنے اشتراک سے مل کر پاکستان بھر میں خواتین کی زندگی پر طویل عرصے تک اپنا اثر قائم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔