cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
مالی بہتری کو بااختیار بنانے کے لئے ای ایف یو لائف اور جین مو کےمابین اتحاد
Image

کراچی، پاکستان: ای ایف یو لائف ، پاکستان کی ایک نمایاں بیمہ حیات کمپنی نے جین مو، ایک نمایاں فِن ٹیک کمپنی، کے ساتھ مالی خواندگی اور WIN پلیٹ فارم پر مالی بہتری متعارف کرانے کے لئے، اشتراک کیا ہے۔

باہمی طور پر، یہ اشتراک پورے پاکستان کو، خاص طور پر نوجوانوں کو ، ان ذرائع اور علم سے جس کی انہیں باخبر مالی فیصلہ جات کرنے کی ضرورت ہے، آراستہ کرنے کو مقصد بناتے ہوئے اگلی صفوں میں مالی خواندگی اور بہتری لائے گا۔ ای ایف یو لائف WIN پلیٹ فارم کے اندرمالی بہتری کو مربوط کرکے ، یہ پیش قدمی ، مالی اختیار اور ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے، استعمال کنندگان کو اپنے مالی مستقبل کا کنٹرول حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لئے اختراعی وسائل متعارف کرائے گی۔

تقریبِ آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے، محترمہ نیلوفر سہیل، جنرل منیجر، ای ایف یو لائف ، چینل اسٹریجی اینڈ گروتھ سیگمنٹس نے زور دیتے ہوئے کہا، "ای ایف یو لائف میں، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مالی خواندگی تک رسائی کسی بھی قوم کی منزل تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بہتری کا حقیقی ماحولی نظام مالی بہتری کے انضمام کے بغیر نامکمل ہے۔ جین مو کے ساتھ ہمارے تعاون لوگوں کو ، خاص طور پر نوجوانوں کوان ذرائع اور علم سے جس کی انہیں مالی تحفظ اور مجموعی بہتری حاصل کرنے کی ضرورت ہے"۔

جناب محسن صدیقی ، چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، جین مو نے مالی بہتری کو ترجیح دینے کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ جین مو کا مشن نوجوانوں تک ، ان کو اپنی مالی زندگیوں کا وثوق سے انتظام چلانے کے لئے مضبوط بنانے کے لئے، مالی خواندگی کو مزید قابل رسائی بنانا ہے اور ایک مستحکم مالی مستقبل کی شکل مرتب کرنا ہے۔

یہ شراکت اقوام متحدہ کے ترقی کے قابل برداشت اہداف (یو این سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ) سے ای ایف یو لائف کے عہد سے ہم آہنگ ہے، خصوصی طور پر اہداف 1، 4 اور 8، جو غربت ختم کرنے، معیاری تعلیم یقینی بنانے ، اور قابل برداشت مالی نشوونما کو پروان چڑھانے پر مرکوز ہے۔ مالی بہتری کو اسکے جامع WIN ماحولی نظام میں مضبوط کرکے، ای ایف یو لائف پاکستان میں پہلی بیمہ کمپنی ہوگئی ہے جس نے ملک بھر میں مالی ترقی اور معاشرتی بہتری کے لئے مواقع کی راہ کھولنے کے لئے یہ اختراعی قدم اٹھایا ہے۔