ای ایف یو لائف اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹیڈکے درمیان بینکشورنس آگے بڑھانے کے لئے شراکت داری
ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، ملک کی سب سے نمایاں بیمہ حیات فراہم کرنے والی نجی کمپنی نے حال ہی میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹیڈ کے ساتھ حکمت عملی سے متعلق شراکت کے ذریعے اپنا بینکشورنس کاروبار کو مزید پھیلایا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کراچی میں ای ایف یو ہیڈ آفس میں ہوا۔ اس معاہدے پر جناب طاہر جی ساچک، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف اور جناب فرخ اقبال خان، پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکیوٹو آفیر، فرسٹ ویمن بینک لمیٹیڈ کی طرف سے دستخط کئے گئے۔ تقریب میں جناب محمد علی احمد، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ای ایف یو لائف، اور دونوں اداروں کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
مالی منصوبہ بندی ہر خاتون کی زندگی کا ایک جزو لازم حصہ ہے قطع نظر پیشے کے، اور یہ ان کو سرمایہ کاری کے آسان اختیارات کے ذریعے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد کرتی ہے۔ کسی بھی قوم کو کامیاب ہونے کے لئے، خواتین کا مالیاتی دخل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ فرسٹ ویمن بینک، جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، خواتین کی ضروریات پوری کرتا ہے اور ایک متحرک ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوز رکھتا ہے جو معاشی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔
ای ایف یو لائف نے اس ڈومین میں کئی پیش قدمیوں کا آغاز کیا ہے، اور فرسٹ ویمن بینک سے اسکی شراکت اس ہدف کی جانب ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ فرسٹ ویمن بینک کے ساتھ بینکشورنس آگے بڑھانے کا عمل خاص طور سے خواتین سے متعلق ضروریات پوری کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، مثلاً بِلٹ ان لائف کیئر فیمیل بینیفٹ۔ لائف کیئر فیمیل بینیفٹ شدید نوعیت کی بیماری سے تحفظ کا فائدہ ہے جو بیمہ تحفظ کی حامل بیس (20)بیماریوں کے لئے خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب طاہر جی ساچک، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف نے فرمایا، ''ای ایف یو لائف جو کہ ملک میں ایک نمایاں بیمہ حیات برانڈ ہے، صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کے لئے جدید حل تیار کرنے کے لئے پہچانی جاتی ہے۔ فرسٹ ویمن بینک کے ساتھ ہماری شراکت ہمیں خواتین سے متعلق بینکشورنس پروڈکٹس پیش کرنے اور بیمہ خدمات کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم کا موقع فراہم کرے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس شراکت کے ذریعے، ہم بینک کی نئی اور موجودہ خاتون اکاؤنٹ ہولڈرز کی بچت اور تحفظ، دونوں ضروریات مہیا کرسکتے ہیں۔