cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
EFU لائف اور بائیکا پارٹنر ان رائیڈ تکافل پروٹیکشن کی پیشکش کے لیے
Image

اِن رائڈ تکافل تحفظ پیش کرنے کے لئے بائیکیا اور ای ایف یو لائف کے درمیان شراکت

مسافروں کی نقل و حرکت، تجارت اور ادائیگیوں کے لئے پاکستان کی مشہور سوپر ایپ بائیکیا نے بائیکیا کے صارفین اور ڈرائیور شرکاء کو اِن رائڈ تکافل تحفظ پیش کرنے کے لئے ملک کی نمایاں کمپنی ا ی ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ کے ساتھ شراکت کی ہے۔

اس شراکت کے ذریعے،بائیکیا نے اپنے ڈرائیور شرکاء اور صارفین کے لئے تکافل کے توسّط سے ہسپتال میں داخلے اور زندگی کے تحفظ کے ذریعے حفاظت کا احساس بڑھایا ہے۔ ڈرائیور شرکاء اور صارفین کو ای ایف یو لائف کے ساتھ ایک منفرد اور اختراعی تکافل شرکت کے ذریعے تحفظ پیش کیا گیا ہے۔

ڈرائیور شرکاء اور صارفین اب انتہائی کم کنٹریبیوشن سے ایک اختیاری تکافل تحفظ فیچر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور بائیکیا رائڈز کے دوران اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس انتخاب کے ذریعے، ڈرائیور شرکاء اور صارفین کو دوران سفر روڈ حادثے کے باعث کسی بھی بدنصیب صورت حال کی وجہ سے ہسپتال کے اخراجات یا خدا نہ خواستہ وفات کی صورت میں تحفظ حاصل ہوگا۔ دوران سفر سڑک پر پیش آنے والی کسی ضرب کی صورت میں، ہسپتال میں داخلے پر صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کے لئے 25000 روپے کا تحفظ فراہم ہوگا۔ کسی مرگ ناگہانی کی صورت میں، متاثرہ صارف یا ڈرائیور شریک کے خاندان کو فوری مشکل حالات سے گزرنے میں آسانی کیلئے500000 روپے کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

جناب رفیق ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر بائیکیا نے کہا، ''بائیکیا ہمیشہ اپنے ڈرائیور شرکاء اور صارفین کی حفاظت سے باخبر رہی ہے اور ان کی قیمتی زندگیوں کی سلامتی کے لئے عملاً کام کررہی ہے۔ اب، ہمارے ڈرائیور شرکاء اور صارفین انتہائی کم کنٹریبیوشن سے، سواری کے دوران تکافل تحفظ کے لئے انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس تکافل فیچر کے ذریعے، ہم بائیکیا استعمال کرنے والے ہر ایک کے لئے بائیکیا سواری کو محفوظ تر بنانے کے اپنے مشن کو مزید پختہ کررہے ہیں ''۔


جناب محمد علی احمد، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ای ایف یو لائف اشورنس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''ای ایف یو لائف، اپنی طویل المدت حکمت عملی کے جُز کے طور پر، لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں ایک مثبت تاثر پیدا کرنے پر توجہ مرکوز رکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ بائیکیا کے ساتھ ہماری شراکت ایک اور قدم ہے جس میں ضرورت کے وقت سواریوں اور صارفین کو اپنا تکافل تحفظ فعال کرنے لئے آسانی فراہم کرنے کے لئے بے جوڑ ڈیجیٹل تکافل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے''۔