cross icons
Voice Icon
Mobile Logo
cross icons
cross icons
Voice Icon
EFU Life اور ABL Asset Management Company Limited نے مالیاتی بااختیار بنانے کے لیے "پینشن انویسٹمنٹ بنڈل" کا آغاز کیا۔
Image

ای ایف یو لائف اور اے بی ایل ایسِٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹیڈ کے مابین

اشتراک سے مالیاتی قوت کے لئے ''پنشن انویسٹمنٹ بنڈل'' کا آغاز

کراچی: اے بی ایل ایسِٹ مینجمنٹ کمپنی نے ای ایف یو لائف، ایک نمایاں بیمہ حیات اور فیملی تکافل فراہم کرنے والی کمپنی، کے ساتھ اپنے رضاکارانہ پنشن اسکیم اکاؤنٹ ہولڈرز کے لئے اختراعی ''پنشن انویسٹمنٹ بنڈل'' کا آغاز کرنے کے لئے شراکت کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو ایک منفرد تحفظاتی پلان کے ذریعے مالی لچک فراہم کرکے زندگی سے متعلق مالی خطرات سے حفاظت اور سرمایہ کاری کے مشترکہ فائدہ فراہم کرنا ہے۔

اے بی ایل پنشن فنڈ کا مقصد صارف/شرکت کنندگان کو یہ فیصلہ کرنے کی طاقت پیش کرنے کے لئے کہ کتنی رقم کی سرمایہ کاری کرنی ہے اور کیسے کرنی ہے، لوگوں کو ایک ذاتی، (طے کئے گئے کنٹریبوشن کی بنیاد پر) فنڈ کی ہوئی اور لچکدار پنشن اسکیم فراہم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ان کے پنشن اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری جاری رکھنا خواہ وہ اپنی ملازمت تبدیل بھی کرلیں۔ ایک اعلیٰ درجے پر لائے گئے پنشن انویسٹمنٹ بنڈل سے، سرمایہ کار اب مکمل ذہنی سکون حاصل کرسکتے ہیں، اس یقین کے ساتھ کہ ضرورت کے اوقات کے دران ان کے اہل خانہ اور سرمایہ کاریاں محفوظ رہیں گی۔ یہ پلان، بیمہ دار کی وفات یا حادثاتی مکمل مستقل معذوری کی صورت میں بیمہ دار کے اہل خانہ کو مالی حفاظت کی ضمانت دیتے ہوئے، ابھی سرمایہ کے لئے لگائی گئی رقم کے مساوی یکمشت تحفظ پیش کرتا ہے۔

اس شرکت پر تبصرہ کرتیہوئے، جناب نوید نسیم، چیف ایگزیکیوٹو اے بی ایل فنڈز کے کہا، ''اے بی ایل فنڈز میں، ہم اپنے سرمایہ کاروں کے لئے آسانی پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری ذمہ داری اپنے سرمایہ کاروں کے بہترین مفادات کے تحفظ میں مضمر ہے اور بیمہ/تکافل تحفظ پیش کرکے ہم ایک فوری مالی آرام اور زندگی میں پیش آنے والے ان دیکھے چیلنجوں کے لئے حفاظتی حصار پیش کرنے کے قابل ہونگے''۔ انہوں نے مزید کہا، ''ای ایف یو لائف کے ساتھ اس اشتراک کو ہم، ذہنی سکون کے ساتھ اپنے سرمایہ کاروں کی مالی ضروریات کی تکمیل کے لئے، ایک طویل مدت اور امید افزا حل کے طور پر دیکھتے ہیں ''۔

جناب محمد علی احمد، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف نے اس موقع پر کہا، ''میں اے بی ایل فنڈز کے ساتھ ای ایف یو لائف کے ساتھ اشتراک پر خوش ہوں کیونکہ ہم نے مل کر پنشن اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک اختراعی مالی تحفظ کا حل تیار کیا ہے۔ آنے والے سالوں میں ای ایف یو لائف نے صارفین کو ان کی خصوصیات کے مطابق تقسیم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور اس اقدام کے ذریعے، لچک پر زور دینے کے لئے اور مالی آزادی کو پروان چڑھانے کے لئے، خاص طور سے مشکل اوقات میں، ہم مالی بہتری کی ذمہ داری جاری رکھے ہوئے ہیں ''۔


اے بی ایل اور ای ایف یو لائف کے درمیان یہ شراکت، مثبت تبدیلی پیدا کرنے میں ایک عہد نامے کے طور پرکہ کیسے انڈسٹری کے دو لیڈرز جدت پسندی اور معاشرے کی بہتری کے لئے یکجا ہوسکتے ہیں، ایک دوسرے سے تعاون کی اہمیت کوظاہر کرتاہے۔ دونوں ادارے مستقبل میں مزید زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔