ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، ۳۱ دسمبر ۲۰۲۳ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے اپنے انفرادی فیملی تکافل شرکت کنندگان کو ای ایف یو حمایہ (ونڈو تکافل آپریشنز) سے اپنے ۲۰۲۳ء سرپلس کی تقسیم کا اعلان کرنے میں مسرت محسوس کرتی ہے۔ ۲۰۲۲ء کے مقابلے میں سرپلس ۲۴ فیصد سے بڑھ گیا، جو کہ ۲۷۷ ملین پاکستانی روپے تک پہنچ گیا، جس میں سے ۸۰ فیصدیعنی ۲۴۴ملین روپے اہل شرکت کنندگان کو مختص کیا گیا ہے۔
سنہ ۲۰۱۷ سے ای ایف یو لائف، اپنی مضبوط تنظیم اور اپنے تکافل کاروبار کے ذریعے قدرفراہم کرنے کے عہد کو مدّنظر رکھتے ہوئے،اپنے انفرادی تکافل شرکت کنندگان کو مجموعی طور پر ۷۵۵ملین پاکستانی روپے کا سرپلس تقسیم کرچکی ہے۔
ای ایف یو لائف، ”حمایہ“ برانڈ کے تحت فروری ۲۰۱۵ء میں آپریشنز کاآغاز کرنے کرنے والی، پاکستان کی پہلی ونڈو تکافل آپریٹر ہونے کا امتیاز رکھتی ہے۔ کمپنی تحفظ، بچتوں، تعلیم اور ریٹائرمنٹ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے، تکافل حلوں کی ایک جامع رینج پیش کرتی ہے۔ پاکستان میں تکافل کے فروغ میں پیش پیش، ای ایف یو لائف ملک کی ممتاز تکافل فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔
مسلسل جدّت اور تکافل شرکت کنندہ کے فائدوں پر توجہ کے ذریعے، ای ایف یو لائف پاکستان میں تکافل صنعت کی ترقی میں رہنمائی اور نشوونما کی کوششوں کے لئے پرعزم ہے۔