cross icons
Voice Icon
cross icons
Voice Icon

تاریخ کے صفحات کا سفر

1932 میں، جناب غلام محمد، مستقبل کے پاکستان کے گورنر جنرل، نے ہزہائی نس آغا خان اور ہزہائی نس نواب آف بھوپال کے ساتھ مل کر کلکتہ میں ایسٹرن فیڈرل یونین انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی بنیاد رکھی ، جو جنرل اور لائف انشورنس فراہم کرتی تھی۔

1961 تک، ای ایف یو پاکستان کی بیمہ صنعت کی علم بردار بن گئی ، اور ہمارے مرحوم چیئرمین جناب روشن علی بھمجی کی رہنمائی میں (جو بعد میں افرو ایشیائی ممالک (علاوہ جاپان ) میں سب سے بڑی لائف کمپنی ہو گئی۔ یہ صورت حال 1972 تک برقرار رہی جب پاکستان میں لائف انشورنس صنعت کو قومی ملکیت میں لے لیا گیا۔

1990 میں، پاکستان کی حکومت نے لائف انشورنس کاروبار کو نجی سیکٹر کے اداروں کے لئے دوبارہ کھولا اور نومبر 1992 میں ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ نے پہلی خصوصی سیکٹر لائف انشورنس کمپنی کے طور پر عمل در آمد شروع کیا۔