اخلاقیات کا بیان
اخلاقیات کا بیان
تمام ڈائریکٹرز اور عملے کے لئے ضروری ہے کہ
- عوام، صارفین اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ معاملہ کرتے وقت دیانتداری، وقار اور اخلاقی طریقے سے عمل در آمد کریں۔
- ہر وقت صارف کی معلومات کی رازداری کی حفاظت کریں سوائے اس کے جہاں قانون کے تحت اسے ظاہر کرنے کی ضرورت ہو۔
- ڈائرکٹر شپ یا ملازمت کے دوران(جو بھی صورت ہو) اور اس کی برطرفی کے بعد (قطع نظرکسی وجہ کے) کمپنی سے متعلق معلومات کی رازداری کی حفاظت کریں۔
- کسی بھی بیرونی فریق ، فرم یا تنظیم کے ساتھ کوئی بھی عہدہ (معاوضہ یا بلا معاوضہ) رکھنے کے لیے کمپنی کے کمپلائنس آفیسر (یا کمپلائنس آفیسر کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں) چیف ایگزیکٹو آفیسر سے تحریری اجازت حاصل کریں ۔ وضاحت کے لیے، احاطہ کیے گئے عہدوں میں کنسلٹنٹ، اجیر، ڈائریکٹر، نمائندہ اور ایجنٹ شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں ۔ مزید برآں، تمام عملے کو اس بیان پر دستخط کرتے وقت کمپنی کو تحریری طور پر ظاہر کرنا چاہیےکہ وہ اس طرح کے کسی بھی عہدہ پر فائز ہیں۔ ڈائریکٹرز اس ضرورت سے مستثنیٰ ہیں۔
- کمپنی یا اس کے صارفین سے متعلق کاروباری لین دین کے درست ریکارڈ کو برقرار رکھیں۔
- کسی بھی کاروباری یا پیشہ ورانہ سرگرمیوں یا کسی بھی فائدہ مند مفادات کی اطلاع دیں جس کا نتیجہ کمپنی کے مفادات سے متصادم یا مسابقتی ہو۔
- کمپلائنس آفیسر یا چیف ایگزیکیوٹو آفیسر کو کسی بھی ایسے شخص یا سرگرمی کی اطلاع دیں جس سے ان کی رائے میں اس بیان کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔
- اس معاہدے پر دستخط کرتے وقت کمپنی کی سیکیورٹیز میں اپنی حصہ داری کو ظاہر کریں اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں 24 گھنٹوں کے اندر حصہ داری میں تبدیلیوں کو ظاہر کریں۔