جناب رفیق بھیمجیی
جناب رفیق بھیمجیی یونیورسٹی آف واروک سے مینجمنٹ سائنسز میں بی ایس سی (آنرز) کی اور بےاس بزنساسکول ، لندن سے انوسٹمنٹ اینڈ فنانس میں ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی سند رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے ایک تسلیم شدہ "سرٹیفائڈ ڈائریکٹر" ہیں۔
1983 میں پاکستان واپس آنے سے قبل انہوں نے بیرون ملک،نیویارک میں میرل لنچ ایسٹ مینجمنٹ میں اور متحدہ عرب امارات میں ابودھابی انویسٹمنٹ اتھارٹی میں خدمات انجام دیں۔
رفیق بھیمجیی فروری 1999 سے جولائی 2011 تک ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رہے۔ انہوں نے جولائی 2011 میں ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ میں چیئرمین کے عہدہ سنبھالا۔ وہ ای ایف یو ہیلتھ انشورنس لمیٹیڈ، ای ایف یو سروسز (پرائیویٹ ) لمیٹیڈ اور انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اینڈ گارمنٹس (پاکستان ) (پرائیویٹ) لمیٹیڈ کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔