جناب اسد ناصر اس وقت جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ (''JSCL'') کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جناب اسد ناصر کو فنانشل خدمات کے مختلف شعبوں میں 20 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جس میں پرائیویٹ ایکویٹی، کارپوریٹ فنانس ایڈوائزری، کیپیٹل مارکیٹ ایڈوائزری، ٹرانزیکشن سروسز، اور آڈٹ شامل ہیں۔ جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ (''JSCL'')میں شمولیت سے قبل، وہ جے ایس بینک لمیٹڈ میں ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ اور سسٹین ایبل فنانس کے گروپ ہیڈکے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے ڈیجیٹل بینکنگ اور گرین فنانشل سروسز کے متعدد اسٹریٹجک منصوبوں کی نگرانی کی۔ اس سے قبل، وہ جے ایس پرائیویٹ ایکویٹی اور پاکستان کیٹالسٹ فنڈ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ پاکستان کیٹالسٹ فنڈ ایک 50 ملین امریکی ڈالر کا پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ تھا، جس میں USAID بھی سرمایہ کاروں میں شامل تھا۔مزید برآں، وہ جے ایس گلوبل کیپٹل میں ہیڈ آف کارپوریٹ فنانس کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، جو پاکستان کی ایک معروف سیکیورٹیز بروکریج اور انویسٹمنٹ بینکنگ فرم ہے۔ اس حیثیت سے انہوں نے پاکستان کی معروف کمپنیز کو فنڈ ریزنگ، مرجرز اور ایکوزیشنز، اور کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ میں مشاورت فراہم کی۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز Deloitte UK سے کیا، جہاں وہ آڈٹ اینڈ اشورنس اور کارپوریٹ فنانس ٹیم کا حصہ رہے۔
جناب اسد ناصر انگلینڈ اینڈ ویلز میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس(ICAEW)کے فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ (FCA) ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف ہل سے اکاؤنٹنگ میں بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہے۔
دیگر ڈائریکٹر شپس:
جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ, ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ, جے ایس انٹرنیشنل لمیٹڈ, مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن, نالج پلیٹ فارم (پرائیویٹ) لمیٹڈ, جے ایس پیٹرولیم لمیٹڈ, ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ, ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ, ای ایف یو سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ